حکومت ملک کے ہوائی اڈوں کے نام متعلقہ شہروں کے نام پر رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت مہیش شرما نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مسافروں اور خاص طور سے غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے
ہوائی اڈوں کے نام متعلقہ شہروں کے نام پر رکھا جائے گا اور ٹرمینلز کے نام اہم شخصیات کے نام پر رکھے جا ئیں گے۔
مرکزی کابینہ کی منظوری سے کچھ ہوائی اڈوں کے نام تبدیل کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی تمام ہوائی اڈوں کے لئے یہی طریقہ اختیار کئے جانے کا ارادہ ہے۔